حسان نیازی کیس: لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا

0
154

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور کورٹ مارشل کارروائی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے مؤقف اپنایا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں۔ دوسری جانب حسان نیازی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ان کی کسٹڈی ایس ایچ او کے ذریعے ملٹری کو دی گئی، جبکہ باقی ملزمان عدالت کے حکم پر دیے گئے تھے، لہٰذا اعتراضات درست نہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ حسان نیازی نے اپنی ملٹری تحویل اور کورٹ مارشل کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا