راولپنڈی(طلوع نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شیریں مزاری کے وکلا کو ان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے نظربند رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ بغیر مقدمات کے رہنماؤں و کارکنوں کوحراست میں کیوں رکھا گیا ہے، جن کارکنوں و رہنماؤں پر مقدمات نہیں ان کی تفصیل پیش کریں، شیریں مزاری کی نظربندی کےخلاف درخواست پر سماعت22 مئی تک ملتوی کردی گئی۔





