امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

0
222

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، امریکی ناظم الامور اور سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق بھی منعقد کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق امریکی بحری جہاز کا یہ دورہ خطے میں امن کے قیام اور باہمی تعاون کو تقویت دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا