بلوچستان کا حل سیاسی ہے، بلاول بھٹو زرداری

0
111

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو فوجی نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں مگر دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس کا حل سیاسی اتفاق رائے اور عوامی فائدے کے فیصلوں میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں شدید نقصان ہوا ہے۔ وفاق کو چاہیے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کرے، کیونکہ یہ واحد پروگرام ہے جو بروقت ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ الیکشن کے دوران ن لیگ نے بی آئی ایس پی کو اپنا قرار دیا مگر اب وفاق اس پر یوٹرن لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کو سیلاب کے بعد شدید نقصان پہنچا ہے، گندم کی امدادی قیمت کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہونی چاہیے۔ سندھ میں ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ گندم درآمد نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو پورے پاکستان نے سراہا ہے، اس پر ان کیمرا بریفنگ بھی ہوگی۔ انہوں نے اپنے کزن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو سیاست میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ان کے لیے نیک خواہشات رہی ہیں اور ان کے خلاف کبھی کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا