پاک فوج عالم اسلام کے مسائل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
190

لاہور: پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام میں ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھایا۔

جامعہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ طلبہ کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل مؤثر کردار ادا کر سکے۔

طلبہ نے فوج کے کردار کو سراہا اور منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

طلبہ نے اس موقع پر مختلف مسائل پر سوالات کیے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ پاک فوج ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی یک جہتی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا