اسلام آباد:اداکار دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ۔ وہ اس وقت سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے اداکار بن گئے ہیں جن کے فالووورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں بھی مداح آپ کا ساتھ دیتے ہیں ۔