سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، احسن اقبال

0
167

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے منسلک کرنے کے لیے جدید راہداری بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دے گا اور چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک فیز 2 میں پانچ اہم راہداریوں پر کام ہوگا: گروتھ راہداری برآمدات بڑھائے گی، روزگار راہداری پسماندہ علاقوں کی ترقی کرے گی، انوویشن راہداری ٹیکنالوجی فروغ دے گی، گرین انرجی راہداری ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ہوگی اور انفراسٹرکچر راہداری وسطی ایشیا و افغانستان سے رابطہ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں نوجوانوں کی تربیت اور ہنرمندی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اگلے دس سالوں میں دس ہزار نوجوان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پی ایچ ڈی کے مواقع حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلے پر کام تیز کیا جائے گا اور بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کے لیے معدنیات راہداری قائم ہوگی تاکہ ملک میں پائیدار ترقی اور خوشحالی آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا