اسرائیلی وزیراعظم کو قتل کرنے کے ارادے کا اظہار کرنے والا شخص گرفتار

0
165

تل ابیب:اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نےاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو قتل کرنے کے ارادے کا اظہار کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق پولیس نےبتایا کہ یہودیوں کی نئے سال کی چھٹیوں کے آغاز سے قبل ایک شخص جس کا تعلق كريات جات نامی قصبے سے ہے مقامی پولیس سٹیشن میں آیا اور کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کو قتل کر دے گا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے افسروں کو بتایا کہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ اسرائیلی وزیراعظم کو تین دفعہ گولی مار سکے۔اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک حراست میں رکھنا چاہتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا