وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور ن لیگ برطانیہ کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
لندن روانگی سے قبل وزیراعظم نے جینیوا میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو امریکا کے حالیہ دورے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔






