ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا آزاد کشمیر کی جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے اشاریے بہتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست ٹیکس نہ لے تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ممکن ہوں گی، یہاں 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری نوکری کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، فوج میں بھی متعدد کشمیری افسران اور جوان شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اور کشمیر کا مستقبل صرف “کشمیر بنے گا پاکستان” ہے۔






