بیجنگ:چین نے صوبہ سیچوان کے شیشانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے دو نئے ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے۔ شنہوا کے مطابق یہ ٹیسٹ سیٹلائٹ شی یان-30 نمبر 1 اور2بیجنگ وقت کے مطابق پیر کی صبح 11 بجے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کئے گئے جومقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گئے ہیں ۔
یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کی ٹیکنالوجیز کی تجرباتی توثیق کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا598ویں پرواز مشن تھا۔






