صحافی کیساتھ عمران خان کی تلخی،قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

0
158

اسلام آباد: سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تلخی کے معاملے پر قومی اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد میں وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ صحافی اعجاز احمد کو تحفظ فراہم کرے اور سائبر کرائم ونگ دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ایوان نے اڈیالہ جیل میں صحافی کے ساتھ ناشائستہ گفتگو اور دھمکیوں کی سخت مذمت کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سینئر صحافی کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں دھمکیاں دی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ عوام کے لیے آواز بلند کی، ہم ان کے کردار کو سراہتے ہیں اور اس معاملے کو مزید جاننا چاہتے تھے، جیل میں کیا ہوا وہ ہمیں معلوم نہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور صحافی اعجاز احمد نے واقعے کی تفصیلات پیش کیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا رویہ قابل مذمت ہے اور الزام تراشی، دھونس و دھمکی پی ٹی آئی کا معمولی وتیرہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا