معروف کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

0
199

لاہور: تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار اور کامیڈین لکی ڈیئر 60 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لکی ڈیئر گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آخری دنوں میں ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور وہ کومہ میں چلے گئے تھے جبکہ گردے، جگر اور معدہ بھی کام کرنا چھوڑ چکے تھے۔

مرحوم کے نواسے نے بتایا کہ لکی ڈیئر کی نمازِ جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔

لکی ڈیئر کا شمار پاکستان کے مقبول کامیڈینز میں ہوتا تھا۔ وہ گزشتہ چالیس برسوں سے شوبز سے وابستہ رہے اور سیکڑوں ڈراموں و فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتے رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا