راولپنڈی: سیشن عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوک کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔






