نیتن یاہو کا یوٹرن؛ فلسطینی ریاست کے قیام سے مُکر گئے

0
288

تل ابیب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام پر کوئی اتفاق نہیں کیا اور یہ معاملہ امریکی صدر کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے میں شامل نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کی سخت مخالفت کریں گے اور اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی وزیراعظم نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی، جس کا اعلان قطری وزارت خارجہ نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے قطری وزیر اعظم کو فون کر کے معافی طلب کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ غزہ جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کا اعلان کیا، جسے مسلم ممالک بشمول پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر نے سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا