نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سلامتی کی طرف ’’پہلا قدم‘‘ قرار دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، تاکہ غزہ میں امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل اور یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنائی جاسکے۔ گوتریس نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو صورتِ حال انسانی آفت میں بدل جائے گی اور تباہی مزید بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد فریقین کو سیاسی حل کی طرف بڑھنا ہوگا تاکہ خطے میں دیرپا بہتری اور امن کی راہ ہموار ہو سکے۔






