اسلام آباد: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافے کا ریکارڈ ہوا،ٹریفک پولیس

0
203

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہری بڑی تعداد میں ٹریفک دفاتر اور خدمت مراکز کا رخ کر رہے ہیں تاکہ لائسنس اور لرنر پرمٹ حاصل کرسکیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کا یہ اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے، اور ٹریفک پولیس اس اعتماد پر شہریوں کی تہہ دل سے مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو 7 اکتوبر تک لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

سی ٹی او نے مزید بتایا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “ای لرنر ایپ” کے ذریعے شہری آسانی سے اپنا لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں۔

فیض آباد ہیڈ آفس، ایف-6 سمیت تمام خدمت مراکز اور 13 تھانوں میں لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے، جبکہ ٹریفک پولیس کی خدمت وینز بھی مختلف علاقوں میں لائسنس بنوانے کے لیے خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس حاصل کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا