وفاقی حکومت کی پیپلزپارٹی کو منانے کی کوششیں، آج اہم ملاقات طے

0
165

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں اور پارٹی قیادت سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔ پیپلزپارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اس ملاقات میں زیر التوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر وزرا کے پیپلزپارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

مزید برآں پیپلزپارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کی تجاویز کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، جس پر پارٹی قیادت کو شدید تحفظات ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا