کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف

0
191

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر بھی وہ تصور نہیں کرسکتے۔ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگاتا رہے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے۔ اکتوبر 1947 میں جموں سیالکوٹ بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی گئی، ہزاروں اغوا ہوئیں۔ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں وہ لوگ بستے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا