پارٹی وہ لوگ چھوڑ رہے ہیں جن کو ٹکٹ نہیں دی یاجو دباؤ برداشت نہیں کررہے،شفقت محمود

0
187

لاہور (طلوع نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ دو قسم کے لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے ہیں ایک وہ جن کو ہم نے ٹکٹ نہیں دی، دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔چودھری وجاہت حسین کے پارٹی چھوڑنے پر شفقت محمود نے لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے،

اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا حل صرف انتخابات ہیں، پاکستان تحریک انصاف الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا