تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

0
165

لاہور(طلوع نیوز)تحریک انصاف کے اہم رہنماوں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید اور مسرت چیمہ نے نظر بندی کیخلاف دائر درخواست میں کہا ہے کہ جیل سے باہر آ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے 15 سے زائد رہنماؤں نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔تحریک انصاف سے رہنماوں کی علیحدگی کا سلسلہ تب شروع ہوا

جب کراچی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے محمود مولوی نے پارٹی پالیسی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات سے نالاں ہوکر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز بھی تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا اور سابق صوبائی وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ نے 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بناکر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، جب کہ حال ہی میں پی ٹی آئی میں ضم ہونے والی ق لیگ کے مرکزی رہنما اور چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے بھی پرویزالہیٰ کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا