ہانیہ عامر بنگلادیش کے یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں، خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل

0
113

پاکستان شوبز سٹار ہانیہ عامر بنگلادیش کے دورے کے دوران یوٹیوبر افتخار رفسان کے گھر خصوصی دعوت پر پہنچیں، جہاں انہوں نے روایتی پکوانوں کا لطف اٹھایا اور میزبان خاندان کے ساتھ قیمتی لمحات گزارے۔

ہانیہ عامر اس وقت مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلادیش میں ہیں۔ اس دوران انہوں نے گھریلو ماحول میں گزارے گئے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جو فوری طور پر وائرل ہو گئے۔

ملاقات کے دوران ہانیہ نے بنگلادیشی گلاب جامن اتنا پسند کیا کہ مزاحیہ انداز میں میزبانوں سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ اپنے ساتھ پاکستان لے جا سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی سادگی، افتخار رفسان کی مہمان نوازی اور ان کی والدہ کی گرمجوشی کی تعریف کی، جبکہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے شائقین کے درمیان دلچسپی کا موضوع بنی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا