آشا بھوسلے کو عدالت سے انصاف مل گیا

0
112

بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کے حق میں بمبئی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے جس میں ان کی آواز، تصویر اور شخصیت کے غیر مجاز استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ حکم مصنوعی ذہانت، ای کامرس ویب سائٹس اور دیگر اداروں پر بھی لاگو ہوگا اور آشا بھوسلے کی شناخت ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جا سکتی۔

جسٹس ڈاکٹر عارف نے ریمارکس دیے کہ مشہور شخصیات کے ذاتی حقوق کا احترام ضروری ہے اور ان کا نام یا آواز تجارتی مفاد کے لیے بغیر اجازت استعمال کرنا شخصی آزادی پر حملہ ہے۔ بھارت میں پہلے بھی امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے کو ایسے ہی انصاف مل چکا ہے، جبکہ کئی کمپنیاں اے آئی کی مدد سے فنکاروں کی آواز اور تصویر کو غیر قانونی طور پر استعمال کر کے منافع کما رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا