پشاور: الیکشن کمیشن نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع ہوں گے اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔
شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست، اور 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر تک واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔






