نمیبیا ، زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

0
26

دبئی: زمبابوے نے افریقا ریجن کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور نمیبیا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل یورپ کوالیفائر سے اٹلی نے پہلی بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی جبکہ نیدرلینڈز بھی کوالیفائی کرچکا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کی بنیاد پر کوالیفائی کرچکے ہیں۔

پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست جگہ بنائی۔ بقیہ 6 ٹیموں کا انتخاب امریکا اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے کے کوالیفائرز سے ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا