کراچی: سندھ حکومت اور یو اے ای کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
169

کراچی: حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

یہ پیشرفت صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر سے یو اے ای کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیثی کی ملاقات کے دوران ہوئی۔ اس ملاقات میں سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں زرعی شعبے میں تعاون کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ سندھ کے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں، اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اس موقع پر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سندھ اور دوست ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، حکومت شہروں کی ترقی اور شہری انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا