کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ کی کتابیں فروخت

0
134

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تین روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا، جہاں 54 لاکھ روپے مالیت کی ریکارڈ کتابیں فروخت ہوئیں۔

تربت میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ اس فیسٹیول میں بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے ادیبوں، دانشوروں، شعرا، فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

فیسٹیول میں ثقافتی اسٹالز کے ساتھ کشیدہ کاری، فن پاروں اور قدیم ورثہ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تین روز کے دوران کتابوں کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچی، جن میں زبان و ادب، تاریخ، سائنس، جدید علوم اور شاعری کے مجموعے شامل تھے۔ اس کے علاوہ فوڈ اسٹالز اور دیگر اشیا کی مد میں بھی تقریباً 26 لاکھ روپے کی فروخت ہوئی۔

شرکا نے اس فیسٹیول کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی ایونٹس سے نہ صرف مقامی ثقافت، شاندار تاریخ اور قدیم تہذیب اجاگر ہوتی ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی روایات اور ورثے سے جڑے رہنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا