پاکستان کو سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنائینگے، وزیراعظم

0
131

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ اقتصادی صورتحال، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ عالمی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا