اٹلی، اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

0
124

اٹلی میں اسرائیل کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سب سے بڑی مزدور یونین سی جی آئی ایل کی کال پر ملک بھر میں ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرے فلسطین جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے “صمود فلوٹیلا” کو اسرائیل کی جانب سے روکنے اور غزہ پر جاری شدید بمباری کے خلاف کیے گئے۔

مظاہرین نے “فلسطین آزاد کرو، جنگ بند کرو، اسرائیلی جارحیت مردہ باد” کے نعرے لگائے۔ روم میں پولیس کے مطابق 80 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ منتظمین نے یہ تعداد 3 لاکھ بتائی۔ میلان میں بھی 80 ہزار سے زائد مظاہرین نے مارچ کیا۔

تورین، جینوا، ناپلی، بولونیا اور فلورنس سمیت 100 سے زائد شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ مظاہرین نے سڑکیں، ریل لائنیں اور ہوائی اڈے بند کیے۔ پیزا ایئرپورٹ پر مظاہرین رن وے پر گھس گئے جس سے پروازیں کچھ وقت کے لیے معطل ہوئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے “صمود فلوٹیلا” کی 43 کشتیوں کو یرغمال بنا کر 500 رضاکاروں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 40 اٹلی کے شہری تھے۔

اٹلی کی اپوزیشن رہنما ایلی شلائن نے کہا کہ فلوٹیلا وہ کر رہی تھی جو یورپ کو کرنا چاہیے تھا، یعنی اسرائیلی محاصرہ توڑ کر غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اٹلی بھی اسپین کی طرح اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی لگائے اور فلسطین کو تسلیم کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا