بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔ دونوں کے تعلقات کے حوالے سے کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش تھیں مگر اب تصدیق ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں وجے کی رہائش گاہ پر سادہ تقریب ہوئی جس میں صرف اہل خانہ نے شرکت کی۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک تصاویر یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ان کی ٹیم نے خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وجے اور رشمیکا کی شادی ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں ہوگی۔
یاد رہے کہ دونوں کی جوڑی پہلی بار 2018 میں رومانوی فلم گیتھا گووندم میں سامنے آئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں۔






