یوٹیوبر نے اڑتے جہاز پر خطرناک اسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

0
171

ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار جان فرگوسن نے دنیا کو حیران کر دیا۔ صرف 4 فٹ 1.2 انچ قد کے ساتھ انہوں نے ہزاروں فٹ بلندی پر اڑتے جہاز کی چھت پر کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ فرگوسن نے برطانیہ کے خراب موسم میں بارش اور تیز ہواؤں کے باوجود 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے جہاز پر کھڑے ہو کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس طرح انہوں نے 2010 میں بننے والا کرن (4 فٹ 1.7 انچ) کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد وہ دنیا کے سب سے چھوٹے ونگ واکر قرار پائے۔

جان فرگوسن نے کہا کہ جہاز کی رفتار اور بارش کے باعث ان کا سامنا شدید مشکلات سے رہا، بارش کی لاکھوں بوندیں چہرے پر پڑتی رہیں۔ اب ان کا اگلا ہدف پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ میں ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا