آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

0
195

کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر بھارتی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ بھارتی اننگز میں ہرلین دیول 46، رچا گوش 35 اور جمائما روڈریگز 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ پرتیکا راول نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس میں سدرہ امین 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کرانتی گوڈ اور دیپتی شرما نے 3،3 جبکہ سنہے رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے دوران بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، اور ٹاس کے بعد کپتانوں نے پریزنٹر سے گفتگو کی مگر ہینڈشیک نہیں کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا