اسرائیل امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، حماس

0
118

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بمباری کر کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور یرغمالیوں و لاشوں کی فہرست فراہم کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری تباہی ٹرمپ کے امن منصوبے کو متاثر کر رہی ہے، تاہم اس منصوبے پر مذاکرات تیز اور جامع ہوں گے اور جلد مکمل کرنا ہمارے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ حماس کے پاس کتنے یرغمالی اور لاشیں موجود ہیں، اور ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کو اس کی تفصیلی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔

حماس رکن نے مزید بتایا کہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حماس قیادت کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ غزہ سے قیادت کے انخلا کا فیصلہ حماس خود کرے گی جبکہ غیر مسلح ہونے پر اتفاق کی باضابطہ اطلاع واشنگٹن کو دے دی گئی ہے۔ اسلحہ بین الاقوامی نگرانی میں منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ معاہدہ نہ صرف اسرائیل بلکہ عرب و مسلم دنیا کے لیے بھی ایک بہترین اور عظیم معاہدہ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کر سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا