حماس، اسرائیل اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

0
205

قاہرہ: حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے، جن کا محور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا۔

اسرائیلی وفد آج مصر روانہ ہوگا جبکہ امریکا کی نمائندگی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق بالواسطہ مذاکرات کے لیے حماس کا وفد بھی مصر پہنچنے کا امکان ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے میں زیادہ لچک کی ضرورت نہیں کیونکہ تمام فریق بنیادی نکات پر متفق ہیں، البتہ معمولی تبدیلیاں ممکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے ایک منصوبے کے لیے کوشش کی جا رہی تھی اور اب دنیا اس پیش رفت سے خوش ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اگر حماس نے اتفاق کر لیا تو جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہوسکتی ہے، تاہم یہ دھمکی بھی دی کہ اگر غزہ سے کنٹرول ختم نہ کیا گیا تو حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امن منصوبے کے نوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابھی تک کوئی باضابطہ جنگ بندی نہیں ہوئی، صرف بعض علاقوں میں عارضی طور پر بمباری روکی گئی ہے۔ عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا