مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا

0
223

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ کی طرف جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شریک تھے۔ اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔

قافلے میں شامل کئی افراد کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم مشتاق احمد سمیت بعض رضاکار اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا