گزشتہ ہفتے 10 فی صد اضافے کے بعد بِٹ کوائن نے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔ کرپٹو کرنسی کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
یہ اضافہ ’اپٹوبر‘ (Uptober) ٹرینڈ کے تحت ہوا ہے، جو کرپٹو مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں قیمتوں کے اضافے کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال بِٹ کوائن کی قدر گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنی ہو چکی ہے، جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ 2025 کے آخر تک اس میں مزید نمایاں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب بائنینس اور کوائن بیس جیسے بڑے کرپٹو ایکسچینجز سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 15 ارب ڈالر مالیت کے بِٹ کوائن نکالے جا چکے ہیں، جس سے مارکیٹ میں طلب مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔






