جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی پہلی ویمن کرکٹر بن گئیں

0
201

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹر تزمین برٹز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک سال میں پانچ سنچریاں مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تزمین برٹز نے اپنی پانچویں سنچری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ سال 2025 میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ویمن پلیئر بن گئی ہیں۔

بھارت کی سمرتی مندانا چار سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق تزمین کی یہ شاندار فارم جنوبی افریقہ کو عالمی مقابلے میں مضبوط پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا