بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس دکھا دیا

0
164

وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا پر برس پڑے، خبروں میں اپنی تصویر چلانے پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھارتی ریاست ہریانہ میں مبینہ جاسوس وسیم اکرم کی گرفتاری کی خبروں میں اپنی تصویر چلائے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ خبروں اور تبصروں سے پہلے ڈبل چیک کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں پنجابی میں کہا کہ ‘کون لوگ ہو تُسی، کِتھوں آئے ہو؟ کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے لوٹ پوٹ ہو کے کمنٹ پہ کمنٹ!’

وسیم اکرم نے مزید خبردار کیا کہ بلاوجہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں اور پہلے تصدیق کرلیں۔ واقعے میں بتایا گیا کہ ہریانہ پولیس نے چند روز قبل یوٹیوبر وسیم اکرم کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا