ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کا میچ کھٹائی میں پڑ گیا

0
186

اسلام آباد:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا۔ مہمان ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کیلئے اڑان نہ بھر سکی۔ افغانستان نے ایشین فٹبال کنفڈریشن (اے ایف سی) سے میچ ری شیڈول کرنے جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نا آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کر دیا ہے

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہونا تھا۔ افغانستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لیے تاخیر کی اور تمام کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نا مل سکے جس پر افغانستان نے اے ایف سی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نہ آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ ویزوں کے حصول میں افغانستان فیڈریشن نے خود تاخیر کی ۔ میچ ری شیڈول

ہو گا یا واک اوور ملے گا؟ اس معاملے پر حتمی فیصلہ ایشین فٹبال کنفڈریشن کرے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا