اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، تین امدادی جہاز قبضے میں لے لیے

0
160

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے جہازوں پر حملہ کر کے تین کشتیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس مقام پر کی گئی جو اسرائیلی ناکہ بندی کے علاقے سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔

فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ہمارے بحری قافلے پر حملہ کیا اور فی الحال کم از کم تین کشتیوں پر سوار ہو چکی ہیں، جبکہ زیادہ تر لائیو نشریات منقطع کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں موجود مسافر محفوظ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے اور جلد انہیں ان کے ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ جانے والے ایک اور امدادی قافلے، گلوبل صمود فلوٹیلا، پر کارروائی کی تھی جس کے دوران 500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں بیشتر افراد کو رہا کر دیا گیا، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا