اورکزئی آپریشن: 19 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید، وزیراعظم و وزرا کا خراجِ عقیدت

0
166

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے اور فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نڈر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنے لہو سے وطن سے محبت کی مثال قائم کی، قوم ہمیشہ ان قربانیوں کی مقروض رہے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا