پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

0
294

لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران شریک ملزم مختار رانجھا کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کیے، جبکہ عدالت نے دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، عدالت نے ان کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا