وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونے کا اعلان

0
644

پشاور — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھا، اور ان کے حکم کے مطابق یہ امانت واپس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ ان کے جانشین سہیل آفریدی کو مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان نے دہشت گردی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی کہ قبائلی عمائدین اور جرگوں کی مدد سے امن و امان کے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع ہے کہ سہیل آفریدی نئی شروعات کریں گے اور وفاق کی غلط پالیسیوں سے خود کو الگ رکھتے ہوئے ایک واضح پالیسی اختیار کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا