دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری سے مضبوط کریں گے:شہباز شریف

0
275

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ سعودی عرب اس حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

سعودی وفد کے سربراہ شہزاد منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے تعاون کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور مستحکم ہیں اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک ہمیشہ متحد رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا