اسلام آباد: وفاقی وزیر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل، محمد سہیل احمد خان فنانس سیکرٹری، اختر عباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، اور رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اراکین میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف، فائزہ بتول، فریحہ شبیر اور صبا ناز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔






