اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول ہوچکی ہیں اور علی امین گنڈا پور کل سمری کے ذریعے گورنر کو استعفیٰ بھجوائیں گے۔
گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوئی، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، اور وہ خیبرپختونخوا میں ٹوتھرڈ میجورٹی برقرار رکھتے ہوئے اپنا استعفیٰ آئینی طریقے سے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی مرضی کے مطابق سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا میں متحد رہنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔






