لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسز بہرائی کی اپیل پر سول عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس میں خاتون کا حق دفاع ختم کر دیا گیا تھا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ سول عدالت نے 30 دن میں جواب جمع نہ کرنے پر درخواست گزار کا حق دفاع ختم کیا، جبکہ 1908 کے سیکشن 26 اے کے تحت درخواست گزار کو 30 دن میں جواب دینے کی پابندی تھی۔
عدالت نے وضاحت کی کہ زیر التوا کیسز میں کمی لانے کے لیے قانون بنایا گیا تھا اور موجودہ کیس میں درخواست گزار نے تاخیر کا کوئی جان بوجھ کر حربہ استعمال نہیں کیا۔ عدالت نے خاتون کو جواب جمع کرانے کا وقت دیا اور سول عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔






