غیر فعال سرکاری ادارے اب مزید نہیں چلیں گے، شہباز شریف

0
209

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیر فعال سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی پیچیدگیوں اور سرخ فیتے سے ہر صورت بچا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز احد خان چیمہ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کے عمل میں قومی مفاد کو ترجیح دی جائے اور اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں۔ نجکاری کے عمل میں شامل اداروں کے لیے شفاف اور منصفانہ معاہدے طے کیے جائیں تاکہ قومی اثاثوں کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ نجکاری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر یا سرخ فیتے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس پورے عمل کی ذاتی نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں ہدایت دی کہ قومی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ مالی بوجھ کم ہو اور ملکی معیشت میں استحکام پیدا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا