علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گورنر کے پی متحرک

0
202

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد فعال کردار اختیار کیا اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

گورنر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال، سینیٹ کے ضمنی انتخابات، چترال اور ہری پور کے انتخابات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر نے ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے تعلقات، پارلیمانی تعاون اور قومی اتفاق رائے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے جمہوری نظام کے استحکام، پارلیمانی روایات کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور وفاق و صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا