ٹی ایل پی احتجاج ، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ، میٹرو بس سروس بند

0
292

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے داخلی راستوں اور ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کے لیے 70 سے زائد کنٹینرز تعینات کر دیے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی جگہ جگہ تعینات کی جائے گی۔

نقص امن کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کل تک بند رہے گی، جبکہ مری روڈ سے ملحقہ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز بھی بند رہیں گے۔

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی میں بھی کل چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا